پاکستانی حاجیوں کے لیے حج مشن جدہ کے ناقص انتظامات، تحقیقات شروع کر دی گئیں

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی حکومت نے حج کے دوران ناقص انتظامات پر ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی)حج مشن جدہ سے وضاحت طلب کرلی،نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی سیکرٹری مذہبی امور نے ڈی جی حج مشن جدہ سے تحریری وضاحت طلب کی ہے،

اظہار وجوہ کے خط کے متن کے مطابق حج مشن کیلئے وفاقی حکومت نے بہت بڑا بجٹ مختص کیا لیکن توقع کے برعکس حج مشن جدہ کے حجاج کیلئے انتظامات کافی ناقص تھے،خط میں کہا گیا ہے کہ بہت سے حاجیوں نے شکایت کی کہ غیر معیاری کھانا فراہم کیا گیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close