اسلام آباد(آئی این پی)سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے شہباز گل کے الزام کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور اس کی کیچڑ اچھالنے والی بریگیڈ 4 سال حکومت میں رہی ہے،
اتوار کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شہباز گل کے بے ہودہ الزامات میں صداقت ہے تو یہ میرے خلاف عدالت میں پٹیشن دائر کریں، پی ٹی آئی حکومت نے میرے خلاف 2 جھوٹے مقدمات بنائے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ انہیں عدالتوں میں اپنے پاس موجود ثبوتوں کے ساتھ درخواستیں دائر کرنی چاہیے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں