فیصل آباد (آئی این پی )آئی جی پنجاب پولیس فیصل شاہکار نے فیصل آباد سمیت مختلف اضلاع کے مزید 8 ڈی ایس پیز کو تبدیل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔تبدیل ہونے والوں میں ڈی ایس پی غلام مھتدیٰ حافظ کو ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر فیصل آباد، ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم ون عمران عباس کو ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی رپورٹ کرنے کا حکم دیا ہے
جبکہ گل نواز کو ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم گوجرانوالہ سے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر گوجرانوالہ، محمد نواز سیال ڈی ایس پی لیگل گوجرانوالہ سے ایس ڈی پی او کینٹ گوجرانوالہ، فخر بشیر راجہ کو ڈی ایس پی لیگل منڈی بہائو الدین سے ڈی ایس پی پنڈی بھٹیاں، عامر مشتاق کو ڈی ایس پی آر آئی بی سرگودھا، ظفر جاوید ملک کو ڈی ایس پی آر آئی بی سرگودھا سے ایڈیشنل ڈی آئی جی سرگودھا ریجن رپورٹ کرنے کا حکم دیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں