نوشہرہ (آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر پرویز خٹک نے کہا ہے کہ عمران خان کہیں تو وفاقی حکومت 15منٹ میں گرا سکتے ہیں، اتوار کو نوشہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ پنجاب میں حکومت کا خاتمہ کر سکتے ہیں تو وفاقی حکومت کا بھی کر سکتے ہیں،پرویز خٹک نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے بیٹے کو وزیر بنا کر توجہ اسلام کے بجائے اسلام آباد پر مرکوز کر رکھی ہے،
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ وفاقی کابینہ عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کی خوشنودی کے لیے قوم پر مہنگائی بم گرا رہی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں