سر کیمرہ آن ہے، وزیراعظم شہباز شریف سے منسوب ویڈیو کی حقیقت کیا نکلی؟ ایک اور ویڈیو جاری

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم شہباز شریف کی سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے دوران کی وائرل ویڈیو کو ایڈٹ شدہ قرار دے دیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وزیر اعظم جہاز میں بیٹھے ہیں ، اسی دوران انہیں کہا جاتا ہے ‘سر کیمرہ آن ہے اور آپ کی ویڈیو بن رہی ہے’ اس کے بعد وہ اس طرح ظاہر کرنا شروع کردیتے ہیں جیسے وہ سیلابی علاقوں کا جائزہ لے رہے اور ہدایات دے رہے ہیں۔

 

مریم اورنگزیب نے ٹوئٹر پر لکھا ” ایاسی مخالفین کو غداری سے لنک کرانے والی بشری بی بی کی “ارسلان بیٹے” کو ہدایت کا تازہ شاہکار۔اصلی اور بشریٰ بی بی کی تیارکردہ دونوں وڈیوز پیش خدمت ہیں۔وڈیو میں نے بنائی اور گزشتہ روز سہہ پہر 4 بج کر28 منٹ پر میں نے میڈیا کو جاری کی تھی اور اے آر وائی کے پاس بھی اوریجنل ویڈیو موجود ہے۔”انہوں نے کہا کہ ویڈیو ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو بھجوا دی ہے تاکہ ویڈیو میں آوازیں شامل کرنے والے جعلساز قانون کی گرفت میں آئیں۔صحافت اور آزادی اظہار کی آڑ میں جھوٹ پھیلانےعمران خان کی کرپشن سے توجہ ہٹانے کے ایجنڈے کا حصہ بننے والے اے آر وائی کو بھی شرم آنی چاہئے جو سچائی اور حقیقت کا ہر لمحے قتل کرتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں