اسلام آباد(پی این آئی)سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ارکان پنجاب اسمبلی سے ملاقات میں کہا ہے کہ 6 سے 8 ہفتوں میں آئندہ عام انتخابات کا بگل بج سکتا ہے۔لاہور میں عمران خان نے ارکان پنجاب اسمبلی سے ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق عمران خان نے ارکان اسمبلی کو نئے انتخابات کی تیاری کا ٹاسک دے دیا۔پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھاکہ 6 سے 8 ہفتوں میں آئندہ عام انتخابات کا بگل بج سکتا ہے لہٰذا ارکان اسمبلی اورپارٹی تنظیمیں انتخابات کی تیاری کریں۔ذرائع کے مطابق عمران خان نے ڈاکٹریاسمین راشدکو دو ہفتوں میں تنظیم سازی مکمل کرنےکاٹاسک دیا اور کہا کہ جن لوگوں نے ہمارے ساتھ دو نمبری کی، کسی کا نام نہیں لیناچاہتا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں