آرمی چیف ملک کا حصہ ،اگر وہ کسی سے بات کرتے ہیں تو ملک کیلئے کرتے ہیں، شاہد خاقان عباسی کھل کر بول پڑے

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آرمی چیف ملک کا حصہ ہیں ،اگر وہ کسی سے بات کرتے ہیں تو ملک کیلئے کرتے ہیں، میرا نہیں خیال کہ ٹیلی فون پر بات ہوئی ہے اگر امریکی نمائندے سے باتہوئی ہے تو کوئی مضائقہ نہیں ہے۔ایک انٹرویومیں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جہاں بھی آپ کا اثر ہوتا ہے آپ اس اثر کو استعمال کرتے ہیں، آرمی چیف، وزیر خزانہ اور گورنر اسٹیٹ بینک حکومت پاکستان کا حصہ ہیں،

جب مشکل حالات ہوتے ہیں تو سب اپنا حصہ ڈالتے ہیں اور حالات بہتر کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔دوسری جانب پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا 2 روزہ سربراہی اجلاس منگل سے اسلام آباد میں شروع ہوگا ،اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال کا جائزہ اور مشترکہ فیصلے کیے جائیں گے۔نواز شریف کی ہدایت پر وزیر خزانہ اور معاشی ٹیم بھی اجلاس میں شریک ہوگی۔ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف کی ہدایت پر انرجی ٹیم بھی اجلاس میں شریک ہوگی جبکہ پیپلز پارٹی،

ایم کیو ایم اور اے این پی بھی اجلاس میں شریک ہوں گی۔ذرائع نے بتایا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے گزشتہ اجلاس میں معاشی اور انرجی ٹیم پر شدید مایوسی کا اظہار کیا تھا۔نواز شریف نے کہا کہ معاشی ٹیم کو زمینی حقائق سامنے رکھ کر فیصلے کرنے چاہئیں، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لندن میٹنگ کے وعدے کے خلاف کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close