قاتل کون نکلا؟ سیکرٹری پنجاب بار کونسل اشرف راہی کے قتل کا معمہ حل ہو گیا

لاہور (پی این آئی) سیکرٹری پنجاب بار کونسل اشرف راہی کے قتل کا معمہ حل ہو گیا ہے اور پنجاب پولیس نے پتہ چلایا ہے کہ مقتول وکیل اشرف راہی کو ان کے قریبی رشتے دار نے قتل کرایا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مقتول نے رشتے دار بلال کے زیورات بینک لاکر میں رکھوائے تھے۔ مقتول وکیل اشرف راہی نے لاکر سے زیورات نکلوا کر غائب کر دیے اور رشتے دار کو جعلی زیورات دیے۔

اس حوالے سے باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ جعلی زیورات دینے کی پاداش میں ملزم نے ساتھیوں کی مدد سے اشرف راہی کو قتل کیا۔ مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ یہ بات اہم ہے کہ سیکرٹری پنجاب بار کونسل اشرف راہی کو چند روز قبل گاڑی پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close