اسلام آباد/لندن (آئی این پی) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا 2 روزہ سربراہی اجلاس منگل اور بدھ کو اسلام آباد میں طلب کرلیا گیا،نواز شریف کی ہدایت پر اجلاس میں وزیر خزانہ اور معاشی ٹیم بھی شریک ہوگی، گزشتہ اجلاس میں نواز شریف نے کہا تھا پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ لندن میٹنگ کے وعدے کیخلاف کیا گیا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پیپلز پارٹی، متحدہ قومی موومنٹ اور عوامی نیشنل پارٹی بھی شریک ہوں گی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال کا جائزہ اور مشترکہ فیصلے کیے جائیں گے، نواز شریف کی ہدایت پر وزیر خزانہ اور معاشی ٹیم بھی اجلاس میں شریک ہوگی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ نواز شریف کی ہدایت پر حکومت کی انرجی ٹیم بھی اجلاس میں شریک ہو گی۔ذارئع کے مطابق نواز شریف نے گزشتہ اجلاس میں معاشی اور انرجی ٹیم پر شدید مایوسی کا اظہار کیا تھا۔ذرائع کے مطابق نواز شریف نے کہا تھا کہ معاشی ٹیم کو زمینی حقائق کو سامنے رکھ کر فیصلے کرنے چاہئیں، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لندن میٹنگ کے وعدے کے خلاف کیا گیا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں