اربوں روپے کی بارش، وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے خزانے کے منہ کھول دیا

لاہور(پی این آئی) پی ٹی آئی اور ق لیگ کے اراکین اسمبلی کے حلقوں میں ترقیاتی منصوبوں کا پلان تیار،پنجاب حکومت 97 ارب روپے کا فنڈ اپنے اراکین اسمبلی پر نچھاور کرے گی ۔مسلم لیگ ن کی حکومت نے اپنےاور اتحادیوں کے اراکین اسمبلی کے حلقوں کے لیے جو فنڈ بجٹ میں رکھا وہ اب پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی کو دیا جائے گا۔

 

 

ذرائع نے بتایا ہے کہ اب لیگی اراکین اسمبلی کا فنڈ پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی کو ملے گا جس کے لیے ایم پی اے اور ایم این اے کو فنڈ دینے کا فارمولا طے کردیا گیا ہے۔ایم پی اے اور ٹکٹ ہولڈر کو فوری طور پر فی کس 10 کروڑ روپے دئیے جائیں گے۔ پی ٹی آئی کے ایم این اے اور ٹکٹ ہولڈرز کو فی کس 20 کروڑ روپے دئیے جائیں گے،پنجاب میں ق لیگ اور پی ٹی آئی کے ایم این ایز اور ایم پی ایز کو ہی یہ بجٹ ملے گا،پہلے کوارٹر میں 97 ارب روپے کا فنڈ حکومتی ارکان پر نچھاور ہوں گے ۔جس سے ان کے حلقوں میں نئے اور جاری منصوبوں کو مکمل کیا جائے گا، جس میں روڈ سیکٹر ،اربن ڈویلپمنٹ سمیت واٹر سپلائی اینڈ سینٹیشن کی سکیمیں شامل ہیں جبکہ اراکین کو پی ایس ڈی پی سے بھی فنڈ نکال کر ایم این ایز کو دئیے جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں