لاہور(پی این آئی)پیپلز پارٹی کے رکن پنجاب اسمبلی علی حیدر گیلانی نے کہا کل سپیکر کے الیکشن میں استعمال ہونے والے بلٹ پیپر ز پراعتراضات ہوئے، پی ٹی آئی کے ناراض ارکان ہم سے رابطے میں ہیں۔تفصیلات کےمطابق پیپلز پارٹی کے رکن پنجاب اسمبلی علی حیدر گیلانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے کہا کہ ہم نے ڈپٹی سپیکر کے الیکشن کا بائیکاٹ کیا ہے،جنہوں نے مجھے ڈپٹی سپیکرکے لئے نامزد کیا تھا ان کے مشکور ہیں،جو بیلٹ پیپرز پہلے ہمیں دکھایا گیا تھا اس پر کوئی سیریل نمبر نہیں تھا۔
علی حیدر گیلانی نے کہا کہ 20فیصد ووٹنگ ہونے کے بعد پتہ چلا کہ بلٹ پیپرز پر سیریل نمبر لگا ہوا ہے،کل سپیکر کے الیکشن میں استعمال ہونے والے بیلٹ پیپر ز پراعتراضات ہوئے، پی ٹی آئی کے ناراض ارکان ہم سے رابطے میں ہیں، پی ٹی آئی کے ایم پی ایز کھل کر اظہار کرنے سے ڈرتے ہیں۔واضح رہے کہ مسلم لیگ ن نے ڈپٹی سپیکر کے لئے پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی علی حیدر گیلانی کو نامزد کیاتھا، علی حیدر گیلانی نےڈپٹی سپیکر کے لئے اپنے کاغذات مقررہ وقت پر جمع نہیں کرائے جس وجہ سےحکومتی اتحاد کے امیدوار واثق قیوم عباسی بلا مقابلہ ڈپٹی سپیکر منتخب ہوگئے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں