جے یو آئی نے سیاسی میدان کی ایک اور بڑی وکٹ اڑالی

پشاور(پی این آئی) خیبر پختون خوا اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر شیر اعظم وزیر کے صاحبزادے فخر اعظم وزیر نے جمعیت علما اسلام (ف) میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔سابق رکن خیبر پختون خوا اسمبلی فخر اعظم وزیر پاکستان پیپلز پارٹی سے مستعفی ہوگئے۔ شمولیت کے موقع پر جے یو آئی (ف) سیکرٹریٹ میں شیر اعظم وزیر بھی موجود تھے۔

 

گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر افتخار مہمند نے جمیعت علما اسلام (ف) میں شمولیت اختیار کی تھی۔ انہوں نے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی کو خیرباد کہہ دیا تھا۔جون میں لودھراں سے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مرزا ناصر بیگ نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی۔مرزا ناصر بیگ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ میں نظریاتی کارکن رہا ہوں اور پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا ہے، عمران خان واحد سیاستدان ہے جو ملک بچانے نکلا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں