عمرا ن خان نے چیف الیکشن کمشنر کیخلاف طبل جنگ بجا دیا، اب تک کا بڑا جھٹکا دینے کا فیصلہ

اسلام آباد (پی این آئی) چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیر صدارت پارٹی قیادت کا اہم اجلاس ہوا۔اجلاس میں پی ٹی آئی کی سینئر قیادت اور قانونی ماہرین نے شرکت کی۔اجلاس میں الیکشن کمیشن ارکان کی حکومتی وفد سے ملاقات پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔پی ٹی آئی قیادت نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے کوڈ آف کنڈکٹ کی دھجیاں اڑائی گئیں۔

 

عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف جوڈیشل ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا۔اجلاس میں الیکشن کمیشن کے خلاف صوبائی حکومتوں میں بھی کارروائی کا اعلان کیا گیا۔2 صوبائی اسمبلیاں الیکشن کمیشن کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد لائیں گی۔عمران خان نے قانونی ماہرین کو کارروائی شروع کرنے کی منظوری دے دی۔دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ پی ڈی ایم سندھ اسمبلی توڑنے اور الیکشن کمشنر تبدیل کرنے پر تیار ہو گی تو بات ہو سکتی ہے۔اگر یہ سندھ اسمبلی نہیں توڑیں گے تو باقی صوبے والے بولیں گے وہ کیوں توڑیں۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنے اکاؤنٹس ظاہر کیے ہوئے ہیں، ہم پر کیس کیا ہے الزام کیا ہے،ابھی تک تو یہ ہی نہیں سمجھ آ رہا۔فواد چوہدری نے وزیرداخلہ سے متعلق کہا کہ راناثناء اللہ پنجاب آ تو سکتے ہیں لیکن واپس آنے کی گارنٹی ہم نہیں دے سکتے۔راناثناء اللہ پر مقدمے درج ہیں ان کا سامنا کرنا پڑے گا۔ہم جنرل الیکشن کی طرف جا رہے ہیں، ضمنی الیکشن سے قبل وفاقی حکومت گھر چلی جائے گی۔فواد چوہدری نے کہا کہ سیاسی بحران عدالتوں میں حل نہیں ہوتے، ملک میں بحران الیکشن کمیشن کے انتخابات نہ کرانے کی وجہ سے ہے، پاکستان کا روپیہ یوکرین کے بعد سب سے زیادہ گرا ہے، معیشت کو اس حال پر پہنچانے کے لیے پی ڈی ایم کے ساتھ الیکشن کمیشن کا کردار ہے۔

 

فوادچوہدری نے کہا کہ روسی وزیر خارجہ نے بلاول بھٹو زرداری سے ملنے سے انکار کیا، بلاول بھٹو انٹرن شپ کر رہے ہیں جن کو لوگ جانتے ہی نہیں۔فوادچوہدری نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر ہائیکورٹ کے جج کے برابر تنخواہ لیتے ہیں، پرسوں حکمران اتحاد کی الیکشن کمیشن کے ساتھ ملاقات ہوئی، ملاقات میں پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کے حوالے سے بات ہوئی ہے۔انہوںنے کہاکہ آئی ایم ایف والے پریشان ہیں کہ حکومت سے بات کریں تو کیا کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں