عہدے سے ہٹانے کے بعد تحریک انصاف نے دوست مزاری کیخلاف ایک اور بڑا اقدام اٹھا لیا، نا اہلی کا خدشہ

لاہور ( پی این آئی)سابق ڈپٹی سپیکر دوست مزاری کو نااہل کرانے کیلئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے ایم پی اے محمدرضوان کی جانب سے 67صفحات پر مراسلہ سپیکر کو بھجوا دیا گیاہے۔ ایم پی اے محمد رضوا ن کی جانب سے بھجوائے گئے مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ دوست مزاری نے 16اپریل اور 22جولائی کو ہونے والے وزیر اعلیٰ کے انتخاب کو متنازع بنایا۔

 

دوست مزار ی نے پولیس کو اسمبلی کے اندر بلوا کر ارکان اسمبلی پر تشدد کرایا، سپریم کورٹ کے 17مئی کے احکامات کی نہ صرف خلا ف ورزی بلکہ توہین عدالت کے مرتکب ہوئے اس لیے دوست مزار ی کو نااہل کرانے کیلئے سپیکر پنجاب اسمبلی الیکشن کمیشن کو ریفرنس بھجوائیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close