پنجاب میں اپوزیشن کو کیا سرپرائز ملنے والا ہے؟ چوہدری پرویزالٰہی نے اعلان کر دیا

لاہور ( پی این آئی) وزیر اعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ اسپیکرپنجاب اسمبلی کے انتخاب میں کامیابی عمران خان کے بیانیے کی جیت ہے،اپوزیشن آئندہ بھی سرپرائزکیلئےتیاررہے۔ غیرقانونی طورپرچھینے گئے مینڈیٹ کوجمہوری اندازمیں واپس لیا۔ یہ عوام کی حقیقی فتح ہے،پنجاب سے فسطائیت کا مکمل خاتمہ ہوگیا۔وزیر اعلٰی پنجاب نے کہا کہ ترقی جعلی مینڈیٹ سےنہیں،حقیقی سے ہوتی ہے۔

 

ہم نے ہمیشہ آئین وقانون کااحترام کیا،جبکہ پنجاب کوجمہوری اندازمیں چلائیں گے۔ ادھر پنجاب میں نکاح کے وقت ختم نبوتﷺکے حلف نامے پر دستخط کرنا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے نکاح نامے میں ختم نبوت ﷺ پر ایمان کا حلف شامل ہونے پر قوم کو مبارک باد دی،اور نکاح کیلئے ختم نبوت ﷺپر ایمان کے حلف والے نئے فارم استعمال کرنے کی ہدایت کی۔چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ نیا نکاح فارم استعمال نہ کرنے والے نکاح رجسٹرار کو ایک ماہ قید اور جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے۔ صوبے کو صحیح معنوں میں جمہوری انداز میں چلائیں گے،اسپیکرپنجاب اسمبلی کےانتخاب میں کامیابی عمران خان کے بیانیے کی جیت ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روزپنجاب میں مسلم لیگ ن اور اتحادیوں کو ایک اور شکست ہوئی۔ تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کے مشترکہ امیدوار سبطین خان اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے،پنجاب اسمبلی کے نئے اسپیکر کے انتخاب کیلئے ہونے والی پولنگ ختم ہونے کے بعد پینل آف چیئر وسیم بادوزئی نے نتائج کا اعلان کیا۔

 

اعلان کردہ نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن اور اس کے اتحادیوں کے امیدوار سیف الملوک کھوکھر کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اپوزیشن کے امیدوار نے 175 ووٹ حاصل کیے۔ جبکہ تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کے مشترکہ امیدوار سبطین خان 185 ووٹ حاصل کر کے اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہو گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں