بارشوں سے ہونے والی تباہی کے اثرات، سبزی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں

کراچی(پی این آئی)ملک میں بارشوں سے ہونے والی تباہی کے اثرات مہنگائی کی صورت میں بھی سامنے آرہے ہیں۔ملک بھر میں جہاں مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہورہا ہے اور تمام اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں وہیں بارشوں کی وجہ سے فصلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے اور سبزی کی قمیتوں میں دگنا اضافہ ہوگیا ہے۔ کراچی کی مارکیٹوں میں ان دنوں پیاز کی قیمت 120 روپے کلو ہے اور دھنیے کی گٹھی 40 روپے کی ہوگئی ہے۔

شہر میں لوکی 120 بیس روپے کلو، بند گوبھی 150 روپے کلو جب کہ ٹماٹر چند روز قبل 320 روپے کلو میں فروخت ہورہا تھا تاہم ٹماٹر کی قیمت کم ہوکر 100 سے 150 روپے کلو تک ہوگئی ہے۔اسی طرح بینگن 120 روپے کلو اور آلو 50 روپے کلو میں فروخت ہورہے ہیں۔،۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close