آرمی چیف کی امریکہ سے آئی ایم ایف قرض کے حصول میں مدد کی اپیل کام کرگئی ،بڑی خبر

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان کی درخواست،آئی ایم ایف کا اجلاس 24 اگست کو متوقع ، بورڈ اجلاس میں رکے ہوئے پروگرام کی بحالی کیلئے پاکستان کی درخواست پر غور کیا جائے گا۔روزنامہ جنگ میں مہتاب حیدر کی شائع خبر کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرلقمر جاوید باجوہ کی جانب سے آئی ایم ایف کو 4 ارب ڈالرز کے فنانسنگ گیپ کو پورا کرنے پر راضی کرنے کے لیے امریکی مدد حاصل کرنے کی ہر ممکن کوشش میں توقع ہے کہ

آئی ایم ایف کا بورڈ 24 اگست 2022 کو واشنگٹن ڈی سی میں ہونے والے اپنے اجلاس میں رکے ہوئے پروگرام کی بحالی کے لیے پاکستان کی درخواست پر غور کرے گا۔آئی ایم ایف نے یکم اگست 2022 سے پاکستان پر پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کو 10 روپے فی لیٹر اور ڈیزل پر 5 روپے فی لیٹر بڑھانے کے لیے پیشگی کارروائی کی ہے۔یہ بھی لکھا گیا ہے کہ جنوری 2023 اور اپریل 2023 سمیت رواں مالی سال کے آنے والے مہینوں میں پی ڈی ایل میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔

پاکستان کے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان اگلے ہفتے لیٹر آف انٹینٹ پر دستخط کریں گے اور پھر اسلام آباد کی درخواست آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کے سامنے 7ویں اور 8ویں جائزے کی تکمیل اور 7 ارب ڈالرز کی توسیعی فنڈ سہولت کے تحت 1.17 ارب ڈالرز کی قسط کے اجراء کے لیے بھیجی جائے گی۔عہدیدار کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ لیٹر آف انٹینٹ کے ذریعے تحریری طور پر آئی ایم ایف کے بورڈ کو تصدیق اور ضمانت دیں گے کہ دو طرفہ دوست رواں مالی سال کے لیے مالیاتی ضروریات پوری کریں گے۔پھر بورڈ کے اجلاس میں متعلقہ ملک کے ڈائریکٹر اپنے اس عزم کا اعادہ کریں گے کہ وہ پاکستان کی مالی مدد کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close