نیا تنازعہ، پنجاب اسمبلی کے اسپیکر الیکشن میں 4 بیلٹ پیپرز کہاں گئے؟

لاہور (پی این آئی) پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں چوہدری پرویز الہٰی کے وزیر اعلیٰ بننے کے بعد بھی سیاسی کشیدگی جاری ہے
۔ گزشتہ روز ایوان میں اسپیکر کے دوران غالب ہونے والے چار بیلٹ پیپرز کے بارے میں پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں اسپیکر کے انتخاب کے لیے ووٹنگ کے دوران اپوزیشن کی ایک خاتون ایم پی اے نے 4 بیلٹ پیپر پھاڑ دیئے۔

پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض چوہان نے کہا کہ عطاء اللّٰہ تارڑ نے اتنا جھوٹ بولاکہ میں حیران ہوں، عطاء تارڑ نے کہا پی ٹی آئی کے لوگوں نے 4 بیلٹ پیپر غائب کر دیے، آج سب نے دیکھ لیا ہم نے باہر سے پولیس کو نہیں بلایا۔ پی ٹی آئی کے سینئر رہنما نے کہا کہ انہوں نے ہر قسم کی غنڈہ گردی کی لیکن چیئرمین آف پینل نے تحمل کا مظاہرہ کیا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close