اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے 9 اور 10 محرم کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی اور کہاہے کہ ڈبل سواری پرپابندی کا فیصلہ محرم کے جلوسوں کی حفاظت کے پیش نظرکیاگیا ۔ جمعہ کوجاری نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے 9 اور 10 محرم کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے ۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 9 اور 10 محرم کو وفاقی دارالحکومت میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق ڈبل سواری پرپابندی کا فیصلہ محرم کے جلوسوں کی حفاظت کے پیش نظرکیاگیا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں