کراچی (آئی این پی)کراچی کے علاقے لیاری میںپیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی کے کارکنان کے درمیان جھگڑاہوا جس پر پولیس نے موقع پرپہنچ کر متعدد افراد کو گرفتار کرلیا ۔پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی کے کارکنان کے درمیان لیاری میں تصادم کے بعد کارکنان نے چاکیواڑہ تھانے کے باہراحتجاج کیا، پولیس کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی کے گرفتار کارکنان کو رہا کر دیا گیا ہے۔
کراچی کے علاقے لیاری میں دونوں جماعتوں کے کارکنان میں جھگڑاہوا جس کے بعد پولیس نے موقع پرپہنچ کر متعدد افراد کو گرفتار کرلیا۔جماعت اسلامی کے کارکنان نے چاکیواڑہ تھانے کاگھیرائو کیا تاہم کچھ دیر بعد کارکنان کو رہا کر دیا گیا۔جماعت اسلامی کے رکن صوبائی اسمبلی عبدالرشید نے تھانے کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کے لوگوں نے احتجاجی کیمپ پر حملہ کیا، چار افراد زخمی ہوئے، پولیس سندھ حکومت کی بی ٹیم بنی ہوئی ہے، مجھ پر بھی تشدد کیا گیا ہے۔دوسری جانب پولیس حکام کاکہنا ہے کہ رکن سندھ اسمبلی کو گرفتار نہیں کیا، سیوریج لائن کے معاملے پر احتجاج کے دوران تصادم ہوا، پولیس نے ایک شخص سے اسلحہ برآمد کرکے اسے گرفتار کیا تو عبدالرشید چاکیواڑہ تھانے آگئے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں