سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس میں کیا ہوا؟ چیف جسٹس آف پاکستان نے آڈیو جاری کروا دی

اسلام آباد (پی این آئی) سپریم جوڈیشل کونسل (ایس جے سی) کے چیئرمین اور چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال نے گزشتہ روز کے ایس جے سی کے اجلاس کی آڈیو ریکارڈنگ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر جاری کرنے کا حکم دے دیا۔سپریم کورٹ کے اعلامیے کے مطابق ایس جے سی کی کارروائی کا گزشتہ روز جو اعلامیہ جاری کیا گیا تھا اس سے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس سردار طارق مسعود نے اختلاف کیا جس کے نتیجے میں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا پر تنازعہ پیدا ہوا۔

 

 

ان حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے چیف جسٹس نے اجلاس کی کارروائی کی ریکارڈنگ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر جاری کرنے کا حکم دیا۔ چیف جسٹس کے حکم پر اجلاس کی کارروائی کی ریکارڈنگ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر جاری کردی گئی ہے۔ اعلامیے کے مطابق آڈیو ریکارڈنگ میں 01:29:45 سے 01:38:08 کے درمیان سنا جاسکتا ہے کہ اٹارنی جنرل آف پاکستان نے ججوں کی تعیناتی کے حوالے سے اجلاس موخر کرنے کی تجویز دی۔ اٹارنی جنرل نے ہائیکورٹ کے کسی جج کی تعیناتی کی مخالفت نہیں کی جس کے نتیجے میں پانچ ارکان نے اجلاس ملتوی کرنے کی حمایت کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close