وزیراعظم شہبازشریف کی نا اہلی کیلئے عدالت حرکت میں آگئی، حکومتی حلقوں میں ہلچل

لاہور (پی این آئی ) وزیراعظم شہباز شریف کی نااہلی کے لیے دائر کی گئی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی، عندلیب عباس اور حسان نیازی کی درخواست پر یکم اگست کو لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان درخواست پر سماعت کریں گے۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں تحریک انصاف کی رہنما عندلیب عباس اور حسان نیازی کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی کابینہ کو ہٹانے کی استدعا کی گئی ہے ، درخواست میں وفاقی حکومت، وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری، الیکشن کمیشن اور دیگر کو فریق بنایا گیا۔درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ کیسز زیر سماعت ہیں، شہبازشریف اور وفاقی کابینہ نے لندن دورے میں اشتہاریوں سے ملاقات کی، شہبازشریف نے دورہ ترکی میں اشتہاری سلمان شہباز کو شریک کیا، درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت ملک میں نگران وزیر اعظم تعینات کرنے کا حکم جاری کرے۔دوسری طرف وزیر اعظم شہباز شریف سے پاک امریکی بزنس فورم کے وفد نے ملاقات کی ، اس موقع پر بات چیت کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ ریاست پہلے اور سیاست بعد میں کی پالیسی کے تحت اقتدار سنبھالا ، ہم نے مشکل وقت میں حکومت کی باگ ڈور سنبھالی، معیشت کی بحالی کیلئے ہم نے مشکل فیصلے کیے ہیں، ہم محنت اور لگن سے ملکی ترقی کیلئے کوششیں کر رہے ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ بجلی کی پیدوار کا انحصار درآمدی تیل پر کم کرکے قابلِ تجدید ذرائع بروئے کار لائیں گے، ترجیحی بنیادوں پر 6،7 ہزار میگاواٹ سولر اور ونڈ انرجی کے منصوبے شروع کرنے جا رہے ہیں، لگژری اشیا کی درآمد پر پابندی عائد کرنے کے ساتھ ساتھ غیر ضروری حکومتی اخراجات کو کم کیا۔

 

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close