فنانشل ٹائمز کی خبر کے بعد عمران خان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ

کراچی (پی این آئی ) وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ کر دیا۔انہوں نے کراچی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جو شخص مخالفین کو چورکہتا تھا ان کے حوالے سے فنانشل ٹائمز نے کیا خبردی۔عمران خان میں اخلاقی جرات ہے تو برطانیہ جا کر اس ادارے کے خلاف درخواست دائر کرے۔

 

انہوں نے کہا کہ وفاق چاہے تو عمران خان کو گرفتار کر سکتا ہے۔عمران خان کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔فارن فنڈنگ سے متعلق جے آئی ٹی تشکیل دی جائے۔ذوالفقار علی بھٹو کا ریفرنس عدالت میں موجود ہے اس پر فیصلہ سنایا جائے۔شرجیل میمن نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنایا جائے۔بہروپیے کے چہرے سے نقاب اتار جائے اور ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔شرجیل میمن نے مزید کہا کہ اکبر ایس بابر نے عمران خان کو غیر ملکی فنڈنگ کی بات کی جو حقیقت ہے ۔ہم لاڈلے کو نہیں مانتے ، ہم ایک ملک میں دو پارٹیوں کے لیے الگ الگ قانون نہیں چاہتے۔وزیراعظم سے پی ٹی آئی فنڈنگ تحقیقات کےلیے جے آئی ٹی تشکیل دینے کی درخواست کرتے ہیں۔دوسری جانب عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اتحادیوں کی سیاسی ساکھ راکھ بن گئی ہے۔نہ یہ عوام میں جانے کے قابل،نہ فرار ہونے کے اور نہ باہر سے بلانے کے قابل ہیں۔

 

اب خلق خدا فیصلہ کرے گی،جمہوریت مذاق اور اسمبلی تماشا بن گئی ہے۔ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر کہا کہ بحران سری لنکا سے لبنان عراق اور اب پاکستان کی طرف آرہا ہے۔ ان ہی دنوں میں یورپ میں 4 حکومتیں ختم ہو گئی ہیں،ضمنی الیکشن کی بجائے نئے الیکشن پر معاملات طے پا گئے ہیں۔ شیخ رشید نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ اکتوبر میں الیکشن کی تاریخ،نئے الیکشن کمیشن اور نگران حکومت کا فیصلہ قوم جلد سن لے گی۔ قرنطینہ والے بھی الیکشن مان گئے ہیں،جبکہ صرف فضل الرحمن رہ گئے ہیں۔ ڈالر 250 کا،بجلی اور ایل پی جی میں 10 روپے کا اضافہ مارکیٹیں بند کرا دے گا۔

 

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں