بلوچستان میں سیلابی صورتحال، سینیٹرمشتاق احمد ایوانِ بالا میں کیچڑمیں لت پت لاشوں کی تصویریں لے آئے

اسلام آباد (پی این آئی)جماعت اسلامی پاکستان کے سینیٹر مشتاق احمد خان نے ملک میں بارشوں سے تباہی اور اس کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں کی کیچڑ میں لت پت تصاویر ایوانِ بالا میں دکھا دیں۔سینیٹ میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے مشتاق احمد خان حکومت پر بھٹ پڑے۔ انہوں نے کہا کہ کہاں ہیں وزیر اعظم اور کیا ان بچوں کے لیے ہیلی کاپٹر یا اپنا طیارہ بھیجا؟ یہ بچے قیامت کے دن آپ کا گریبان پکڑیں گے۔

 

 

انہوں نے کہا کہ معصوم بچوں کی کیچڑ سے لت پت لاشیں مل رہی ہیں، جنوبی پنجاب، بلوچستان، سندھ اور خیبرپختون خوا کے کئی اضلاع سیلاب کا نشانہ بنے ہیں۔مشتاق احمد خان نے کہا: ’کراچی پاکستان کی ترقی کا انجن اور معاشی حب پانی میں ڈوبا ہوا ہے، کوئی پرسان حال نہیں، اس صورتِ حال میں ریاست کو ماں کا کردار ادا کرنا چاہیے مگر وہ کہیں نظر نہیں آ رہی‘۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں