محرم الحرام کا چاند نظر آیا یا نہیں؟ رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کر دیا

کوئٹہ (پی این آئی) ملک بھر میں محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا۔ تفصیلات کے مطابق محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے کوئٹہ میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس کی صدارت چئیرمین عبدالخبیر آزاد نے کی، جبکہ ملک بھر میں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی ہوا۔

 

اجلاس کے اختتام پر چئیرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیا کہ ملک بھر میں کسی بھی علاقے سے محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا، لہذا یکم محرم الحرام، یعنی نئے اسلامی سال 1444 ہجری کا آغاز 31 جولائی بروز اتوار سے ہو گا، جبکہ یوم عاشور 9 اگست بروز منگل ہو گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close