پشاور (پی این آئی) جے یو آئی نے تحریک انصاف کی بڑی وکٹ اڑا لی، سابق وزیر نے عمران خان کو جھٹکا دیدیا۔۔۔ خیبرپختونخوا کے سابق وزیر تعلیم افتخار مہمند تحریک انصاف سے مستعفی ہوکر جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) میں شامل ہوگئے۔افتخار مہمند نے جے یو آئی میں شمولیت کا اعلان مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ پریس کانفرس میں کیا۔
افتخار مہمند نے 2018 میں تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی، اس سے قبل وہ پیپلز پارٹی، عوامی نیشنل پارٹی اور مسلم لیگ کے مختلف دھڑوں میں رہ چکے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں