ق لیگ کا نیا صدر کون بنےگا؟ چوہدری سالک اور طارق بشیر چیمہ کو بُری خبر سنا دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ق کا نیا صدر اپنے دونوں وزیروں کو واپس بلائے گا، بی اے پی نے بھی بستر باندھ لیا ہے، جمہوریت مذاق اور اسمبلی تماشا بن گئی ہے۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ اسٹیٹ بینک کا گورنر لگا نہیں سکے۔ 30 لگثری اشیاء پر پابندی ختم۔S&P کا کریڈٹ منفی۔IMF

نے ابھی تک بیل آؤٹ نہیں کیا۔ ق لیگ کا نیا صدر اپنے 2 وزراء کو واپس بلائے گا۔ BAP والوں نے بستر باندھ لیا ہے۔ 6 ہزار میگاواٹ بجلی کا شارٹ فال اور6 ہزار کا دکانداروں پر اضافی ٹیکس مزید معاشی تباہی لائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن کی بجائے نئے الیکشن پر معاملات طے پا گئے ہیں۔اکتوبر میں الیکشن کی تاریخ، نئے الیکشن کمیشن اور نگران حکومت کا فیصلہ قوم جلد سن لے گی۔قرنطینہ والے بھی الیکشن مان گئے ہیں،صرف فضل الرحمن رہ گئے ہیں۔ڈالر 250 کا،بجلی اور LPG میں 10 روپے کا اضافہ مارکیٹیں بند کرا دے گا۔ شیخ رشید نے اپنے ٹویٹ میں مزید کہا کہ اتحادیوں کی سیاسی ساکھ راکھ بن گئی ہے۔نہ یہ عوام میں جانے کے قابل، نہ فرار ہونے نہ باہر سے بلانے کے قابل ہیں۔اب خلق خدا فیصلہ کرے گی۔ جمہوریت مذاق اور اسمبلی تماشا بن گئی ہے۔بحران سری لنکا سے لبنان عراق اور اب پاکستان کی طرف آرہا ہے،ان ہی دنوں میں یورپ میں 4 حکومتیں ختم ہو گئی ہیں۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فواد چوہدری نے برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کی رپورٹ پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی پی اور (ن) لیگ کی فنڈنگ کا راز سامنے کیوں نہیں آرہا ۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ (ن) لیگ اورپیپلز پارٹی کوکون فنڈ دے رہا ہے۔

یہ راز سامنے کیوں نہیں آرہا سابق وزیر نے مطالبہ کیا کہ فارن فنڈنگ کیس میں تینوں جماعتوں کی فنڈنگ کا فیصلہ اکٹھا آناچاہیے۔فواد چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی نے 40 ہزار سے زیادہ ڈونرز کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو دیں، اوورسیز پاکستانی تحریک انصاف کو فنڈنگ کرتے ہیں، فنڈنگ کے قانون کا مقصد یہ ہے کہ ووٹرکوپتا ہوکہ سیاسی جماعت کی فنڈنگ کون کررہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close