لاہور ( پی این آئی ) معروف اینکر عمران ریاض خان کا ٹویٹر اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا۔سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ عمران ریاض نے فون کرکے آگاہ کیا کہ اُن کا ٹویٹر اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا ہے۔عمران ریاض کو ٹویٹر پر 30 لاکھ سے زائد لوگ فالو کرتے ہیں۔
Imran Riaz Khan has called to inform that his @Twitter Account @ImranRiazKhan is hacked
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) July 29, 2022
انہوں نے اس متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا ٹویٹر اکاؤنٹ آج ہیک کیا گیا ہے، مجھے اب اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ تک رسائی حاصل نہیں۔عمران ریاض نے کہا کہ میرے ٹویٹر اکاؤنٹ سے میسج کرکے لوگوں سے پیسے بھی مانگے جا رہے ہیں۔اکاؤنٹ سے کیے جانے والے ٹویٹس سے بھی میرا کوئی تعلق نہیں ہو گا۔عمران ریاض کا اکاؤنٹ ہیک ہونے کے بعد ایک ٹویٹ بھی کی گئی ہے جس میں لوگوں سے مالی مدد میں تعاون کی اپیل کی گئی ہے۔
آئیے مدد کا ہاتھ بنیں اور ضرورت مندوں کی مدد کریں!
تمام بھائیوں سے گزارش ہے کہ درج ذیل لنک پے پال کے ذریعے تعاون کریں۔ https://t.co/1TlAknCNNt
Let's be a helping hand and help the needy!— Imran Khan (@ImranRiazKhan) July 29, 2022
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں