اسپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب میں ن لیگ نے تحریک انصاف کو سرپرائز دینے کا اعلان کر دیا

لاہور ( پی این آئی ) پنجاب میں لیگی رکن اسمبلی خلیل طاہر سندھو کا کہنا ہے کہ حکومت نے اچانک اسپیکر الیکشن کے انتخاب کا اعلان کیا۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی کا الیکشن سیکرٹ بیلٹ سے ہوگا۔پہلے لوگوں کو خوف تھا ڈی سیٹ ہو جائیں گے اب ایسا نہیں ہو گا۔اسپیکر الیکشن میں سیف الملوک کھوکھر سرپرائز دیں گے۔دوست مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی بھی ناکام ہو گی۔

 

جب کہ تحریک انصاف کی جانب سے اسپیکر پنجاب اسمبلی کیلئے نامزد امیدوار سبطین خان کا کہنا ہے ہم جیت کیلئے پر امید ہیں،اسمبلی میں اکثریت ہماری ہے،ووٹ عمران خان کی امانت ہے،امانت میں خیانت نہیں ہوگی۔ سبطین خان نے پنجاب اسمبلی پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایوان چلانے کی ذمہ داری جتنی حکومت کی ہے،اتنی اپوزیشن پر بھی ہے۔پنجاب اسمبلی میں ہماری اکثریت ہے اس لئے کامیابی کیلئے پر عزم ہیں۔ ادھر گورنر ہاوس میں اپوزیشن اتحاد کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوگا،اپوزیشن اتحاد کے نامزد امیدوار سیف الملوک کھوکھر گورنر ہاوس پہنچ گئے،اپوزیشن اتحاد کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت حمزہ شہباز کریں گے۔ پارلیمانی پارٹی آج ا سپیکر الیکشن کے حوالے سے حکمت عملی تیار کرے گی۔خیال رہے کہ پنجاب اسمبلی میں نئے اسپیکر کا انتخاب آج شام ہو گا۔ نئے اسپیکر کے انتخاب کیلئے قرارداد منظور کی گئی تھی۔

 

میانوالی سے پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی سبطین خان کو پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ق) پر مشتمل حکمران اتحاد نے اسپیکر کے عہدے کے لیے نامزد کیا۔ اسپیکر کا عہدہ چوہدری پرویز الٰہی کے بطور وزیراعلیٰ انتخاب کے باعث خالی ہوا تھا۔ مسلم لیگ(ن) اور پیپلز پارٹی نے سیف الملوک کھوکھر کو اپنا مشترکہ امیدوار نامزد کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں