بھارت نے دریائے چناب میں پانی چھوڑ دیا، سیلاب سے بچاؤ کے اقدامات شروع

لاہور (پی این آئی) بھارت نے دریائے چناب میں پانی چھوڑ دیا، محکمہ انہار کے حکام کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے ریلہ چھوڑنے پر سیالکوٹ کے قریب دریائے چناب میں سیلابی صورتِ حال ہے۔محکمۂ انہار کے مطابق بھارت کی جانب سے گزشتہ روز 2 لاکھ 25 ہزار 836 کیوسک کا ریلہ چھوڑا گیا تھا، جس کے باعث ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ محکمۂ انہار کے حکام نے بتایا ہے کہ ہیڈ مرالہ پر پانی کی سطح 1 لاکھ 18 ہزار 754 کیوسک ریکارڈ کی گئی جبکہ پانی کا اخراج 1 لاکھ 3 ہزار 454 کیوسک ہے۔

محکمۂ انہار نے بتایا ہے کہ بھارت کی جانب سے آج شام 3 لاکھ کیوسک کا ایک اور ریلہ چھوڑا جائے گا۔ محکمۂ انہار کا مزید کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے چھوڑے جانے والے اس نئے ریلے کے پیشِ نظر دریائے چناب اور دریائے مناورتوی سے ملحقہ علاقوں میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔محکمۂ انہار نے یہ بھی بتایا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے فلڈ ریلیف کیمپ بھی قائم کر دیے گئے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں