لانگ مارچ کے دوران پی ٹی آئی کارکنوں پر مقدمات ختم کرنے کی تیاری شروع

لاہور (پی این آئی) پنجاب میں پی ٹی آئی اور ق لیگ کی اتحادی حکومت قائم ہوتے ہی اتحادی جماعتوں کی حکومت کے خلاف لانگ مارچ کے دوران قائم کیے گئے مقدمات ختم کرنے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب پولیس فیصل شاہکار نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوران مقدمات اور گرفتاریوں کی تفصیل متعلقہ شعبوں سے طلب کر لی ہے۔ پنجاب پولیس کے اے آئی جی آپریشنز نے سی سی پی او، سی پی او اور ریجنل پولیس افسران کو مراسلہ بھیج دیا ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سینیٹر اعجاز چوہدری، یاسمین راشد، راشدہ خانم سے تصادم کی اسپیشل رپورٹ دیں۔ اس حوالے سے لکھے جانے والے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ راوی پل پر پولیس کے ہاتھوں پُرامن مظاہرین پر تشدد اور ہلاکتوں کی تفصیل فراہم کریں۔ انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج ایف آئی آرز کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں