اسلام آباد (پی این آئی) سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی جانب سے استعفیٰ منظور کیے جانے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فرخ حبیب کا ردِ عمل بھی آگیا۔اپنے ایک ٹویٹ میں فرخ حبیب نے کہا “سازشیوں نے 11استعفے منظور کیے، قومی اسمبلی جس کو شہباز زرداری چورمافیا نےضمیر فروشوں کی چھانگا مانگا کی منڈی بنا دیا، پی ٹی آئی کےسب اراکین کیساتھ استعفی10اپریل کو ہی دے چکے تھے۔
عمران خان کی قیادت میں غلامی کیخلاف حقیقی آزادی کے لئے 100باربھی ایسی قومی اسمبلی کی نشست قربان کرسکتا ہوں۔”خیال رہے کہ سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پی ٹی آئی کے 11 اراکینِ قومی اسمبلی کے استعفے منظور کرکے مراسلہ الیکشن کمیشن کو بھجوادیا ہے۔جن ارکان کے استعفے قبول کیے گئے ہیں ان میں علی محمد خان(NA-22)، فضل محمد خان(NA-24)، شوکت علی(NA-31)،فخر زمان خان(NA-45)، فرخ حبیب(NA-108)، اعجاز احمد شاہ(NA-118)، جمیل احمد خان(NA-237)،محمد اکرم چیمہ(NA-239)، عبدالشکور شاد(NA-246) کے استعفے منظور کیے ہیں۔ اس کے علاوہ خواتین ارکان ڈاکٹر شیریں مزاری اورشندانہ گلزار خان کےاستعفے بھی قبول کیے گئے ہیں۔ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق سپیکر نے استعفے آئین پاکستان کے آرٹیکل 64 کی شق (1) کے تحت تفویص اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے منظور کیے۔پی ٹی آئی کے مبران قومی اسمبلی نے 11 اپریل 2022 کو اپنی نشستوں سے استعفے دیے تھے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں