صوبہ پنجاب میں دفعہ 144نافذ کر دی گئی

لاہور (پی این آئی)صوبہ پنجاب میں دفعہ 144نافذ کر دی گئی۔۔ پنجاب حکومت نے یکم سے 10 محرم تک صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے نوٹیفکیشن کے مطابق یکم سے 10محرم تک پنجاب بھر میں ہر قسم کے اسلحے  کی نمائش پر پابندی ہوگی۔ محرم کے جلوسوں کے راستوں پرکسی قسم کی تعمیرات کرنےکی اجازت بھی نہیں ہوگی۔

 

 

اس کے علاوہ صوبے میں اشتعال انگیز بینرز، پلے کارڈز اور تقاریرپر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔ پنجاب بھر میں 9 اور 10 محرم کو ڈبل سواری پر بھی پابندی ہوگی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close