چوہدری شجاعت حسین اور طارق بشیر چیمہ کو عہدوں سے ہٹانے کا فیصلہ؟ ق لیگ کی مرکزی مجلس عاملہ کا ہنگامی اجلاس طلب، پرویز الٰہی کا تہلکہ خیز اقدام

لاہور (پی این آئی) مسلم لیگ ق کی مرکزی مجلس عاملہ کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا۔ اجلاس کے ایجنڈے میں ق لیگ کی پارٹی کے معاملات شامل ہیں۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ق لیگ کی مجلس عاملہ کے اجلاس میں پارٹی کے معاملات کا جائزہ لیا جائے گا اور چوہدری شجاعت حسین کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ق لیگ کے صدر اور سیکریٹری جنرل کو عہدوں سے ہٹانے یا ان کے اختیارات معطل کرنے کے فیصلے کا امکان ہے۔خیال رہے کہ یہ اجلاس ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب چوہدری شجاعت حسین نے بطور پارٹی صدر اراکین پنجاب اسمبلی کو ایک خط لکھ کر حمزہ شہباز کو وزیر اعلیٰ پنجاب کا ووٹ دینے کو کہا تھا جس کی وجہ سے ڈپٹی سپیکر دوست مزاری نے ق لیگ کے ارکان کی جانب سے چوہدری پرویز الہٰی کو ڈالے گئے ووٹ مسترد کردیے تھے۔ بعد ازاں یہ معاملہ سپریم کورٹ نے حل کیا اور ق لیگ کے ارکان کے ڈالے گئے ووٹ بحال کردیے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں