عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ کی والدہ سوشل میڈیا پر متحرک، کراچی میں کہاں پہنچ گئیں؟

کراچی (پی این آئی) ٹی وی اینکر عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ، ٹک ٹاکڑ دانیہ ملک کی والدہ نے عامر لیاقت کی قبر پر فاتحہ خوانی کی ویڈیو شیئر کی ہے۔ دانیہ ملک کی والدہ عامر لیاقت کی وفات اور بیٹی کے عدت میں بیٹھنے کے بعد سے کافی متحرک نظر آ رہی ہیں۔ دانیہ کی والدہ سلمیٰ کی جانب سے بیٹی کے عدت میں بیٹھ جانے کے بعد ناصرف میڈیا کو انٹرویز دیئے گئے بلکہ اب انہوں نے بھی اپنا انسٹا گرام اکاؤنٹ بنا لیا ہے۔

دانیہ کی والدہ نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس سے بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ وہ کراچی میں موجود ہیں اور عبداللّٰہ شاہ غازی ؒ کے مزار کے احاطے میں واقع داماد عامر لیاقت کی قبر پر فاتحہ کے لیے گئی ہیں۔ دانیہ کی والدہ سلمیٰ کو ویڈیو میں دعا مانگتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کے کیپشن میں دانیہ ملک کی والدہ نے لکھا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ عامر بیٹا کو جنت میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام عطا فرمائے، آمین۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close