عمران خان کی جان کو خطرہ ہے، سکیورٹی دی جائے، پی ٹی آئی سینئر رہنما نے تھانے میں درخواست دے دی

اسلام آباد (پی این آئی) پی ٹی آئی کے رہنما عمر ایوب کا کہنا ہے کہ عمران خان کی جان کو خطرہ ہے، لہٰذا اُنہیں سیکیورٹی دی جائے۔سابق وفاقی وزیر عمر ایوب تھانہ سیکریٹریٹ پہنچے اور بتایا کہ وہ پی ڈیم ایم رہنماؤں بالخصوص ایمل ولی کے خلاف مقدمے کا اندراج کروا رہے ہیں۔ عمر ایوب نے کہا کہ عمران خان کو ٹھکانے لگائے جانے کا بیان ایمل ولی خان نے دیا تھا، لہٰذا اے این پی رہنما ایمل ولی اور دیگر کے خلاف درخواست جمع کرا دی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ ایمل ولی نے عمران خان کو جان سے مارنے کی بات کی ہے جس پر ان کے خلاف وزراتِ داخلہ میں درخواست دی ہے، پی ایم ہاؤس میں بیٹھ کر یہ لوگ کہہ رہے ہیں عمران خان کو ٹھکانے لگانا ہو گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close