مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی کی سیاست پر لعنت بھیج دی

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سابق وزیر اعظم اور پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ تم نے امریکا، این جی اوز اور اداروں کی سپورٹ پر سیاست کی ہے، پی ٹی آئی جیسی سیاست پر لعنت بھیجتا ہوں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آپ کا گھر بھی امریکی قونصلیٹ سے چلا اور بنا، اپنی سیاست کی فکر کرو، ہم نے تمہاری حکومت کو زمین بوس کردیا، اب پنجاب حکومت کی خیر مناؤ جو چند دن کی مہمان ہے۔

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم عمران خان کے بوگس بیانیہ کو زمین بوس کرچکے ہیں، تم حادثات کے ذریعے اپنی سیاست چمکانا چاہتے ہو اب ایسا نہیں ہونے دیں گے۔ جے یو آئی کے سربراہ نے کہا کہ اگر قانون میں کہیں سقم ہے تو اس پر قانون سازی ہونی چاہیے، اسپیکر قومی اسمبلی کو کہا ہے تحقیقات کرکے استعفوں کو قبول کریں، یہ اسپیکر قومی اسمبلی کی صوابدید ہے وہ کب استعفے منظور کرتے ہیں۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہمیں ادارے سے کوئی گلہ نہیں البتہ اٹک پار سے شکوہ ضرور ہے، اپنی حکومت سے میری شکایت ہے، فارن فنڈنگ، مالم جبہ، ہیلی کاپٹر کیس، بی آر ٹی کیس کا کیوں فیصلہ نہیں ہو رہا؟

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close