کراچی، راستہ مانگنے کے جرم میں نوجوان قتل کر دیا گیا

کراچی (پی این آئی) لیاقت آباد کی بندھائی کالونی میں بھائی کے ولیمے اور بہن کی شادی کی مشترکہ تقریب میں شریک نوجوان لڑکے کو محض راستہ مانگنے کے جرم میں قتل کر دیا گیا۔ کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ جھگڑے کے دوران پیش آیا، مقتول کی شناخت حماد کے نام سے ہوئی ہے۔ مقتول کے کزن آصف نے بتایا کہ مقتول حماد کے بھائی کا ولیمہ اور بہن کی شادی تھی، جبکہ برابر والے ہال میں بھی شادی کی تقریب ہو رہی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ حماد اپنے ہال سے نکل کر جا رہا تھا، اس نے راستہ مانگا جس پر تلخ کلامی ہو گئی۔

آصف نے مزید بتایا کہ تلخ کلامی پر کالی گاڑی میں سوار شخص نے حماد کو 2 گولیاں سینے پر مار دیں، جس سے حماد موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ ملزم فائرنگ کرتا ہوا فرار ہو گیا۔ مقتول کے کزن کا یہ بھی کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والا برابر والے ہال کی تقریب کے دولہا کا دوست ہے، پولیس نے دولہا کو حراست میں لے لیا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close