شوہر نے اپنے تین بچوں کی ماںکو تیز دھار آلے سے قتل کر دی

کراچی (پی این آئی) بھینس کالونی، پیرانو گوٹھ میں شوہر نے تین بچوں کی ماں کو قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔ ریسکیو کے عملے کا کہنا ہے کہ پیرانو گوٹھ میں گھر سے ملنے والی خاتون کی لاش کو مزید کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ مقامی پولیس کے مطابق مقتولہ کی شناخت سکینہ کے نام سے ہوئی ہے، جسے اس کے شوہر نے دھار آلے سے قتل کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ مقتولہ کے شوہر جہانزیب نے 2 شادیاں کر رکھی تھیں، مقتولہ ملزم کی دوسری بیوی تھی۔

مقتولہ سکینہ کی بہن نے پولیس کو بیان میں بتایا کہ میاں بیوی کے درمیان آئے روز جھگڑا ہوتا تھا، سکینہ 3 بچوں کی ماں تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم جہانزیب آلۂ قتل بھی ساتھ لے کر فرار ہوا ہے، ملزم کی تلاش جاری ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close