کراچی ڈوب رہا ہے، وزیر اعلیٰ سندھ نے غلطیوں کا اعتراف کر لیا

کراچی (پی این آئی) سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی کو خراب کرنے میں ہم سب کا ہاتھ ہے، ہم وہ کام کرنے میں ناکام رہے جو عوام چاہتے تھے۔ حالیہ مون سون بارشوں کے دوران بار بار کراچی کے شہریوں کو سڑکوں پر جمع پانی سے درپیش مشکلات کے حوالے سے شہری منصوبہ بندی پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دو ہزار تین میں بائیس شاہراہیں کمرشل کردی گئیں، دو منزلہ عمارت کی جگہ بلند عمارتیں بن گئیں۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کورٹ میں کمرشلائزیشن کے خلاف کیسز یکدم مسترد کردیے گئے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close