پی ٹی آئی نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کیلئے نام فائنل کرلیا

لاہور(پی این آئی ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کیلئے نام فائنل کرلیا۔چوہدری پرویز الٰہی کے وزیر اعلیٰ بننے کے بعد اسپیکر پنجاب اسمبلی کی نشست خالی ہے جبکہ پی ٹی آئی نے ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی ٹی آئی نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کیلئے سبطین خان کا نام فائنل کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی واثق قیوم ڈپٹی اسپیکرپنجاب اسمبلی کیلئے امیدوار ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close