چوہدری پرویز الٰہی کی کابینہ میں کون کون شامل ہو گا؟ ناموں کی فہرست جاری

لاہور(پی این آئی )چوہدری پرویز الہی کی کابینہ میں عثمان بزدار کی سابق کابینہ کے متعدد ارکان اورق لیگ کے سنئیر ارکان صوبائی اسمبلی شامل ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق نومنتخب وزیراعلی پنجاب کی صوبائی کابینہ کی تشکیل کیلئے پی ٹی آئی اور ق لیگ کے سنئیر رہنماؤں کے نام سامنے آگئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی کابینہ کے متوقع ناموں میں راجہ بشارت کو صوبائی وزیر قانون بنائے جانے کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ میاں اسلم اقبال، میاں محمود الرشید، چوہدری ظہیر الدین، ڈاکٹر یاسمین راشد،حافظ محمد ممتاز، سمیع اللہ چوہدری، سردار آصف نکئی، حافظ عمار یاسر کو صوبائی وزیر بنائے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق یاسر ہمایوں راجہ، تیمور خان بھٹی، مراد راس، محمد عبداللہ وڑائچ، محمد رضوان، ساجد احمد خان، احسان الحق چوہدری، خدیجہ عمر کو بھی وزیر بنایا جاسکتا ہے۔ذرائع نے کہا اس سلسلے میں حتمی فیصلہ چیرمین تحریک انصاف عمران خان کے ساتھ مشاورت کے بعد کیا جائے گا اور حتمی فیصلہ آئندہ دو روز میں کر لیا جائے گا۔ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ صوبائی کابینہ کی تشکیل کے ساتھ ساتھ پنجاب اسمبلی میں اسپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کیلئے بھی ناموں پر غور شروع کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں