محنت کا صِلہ مل گیا، شہباز گل کو پنجاب میں کونسا اہم ترین عہدہ ملنے جارہا ہے؟ اہم خبر

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے لاہور کے دورے کا فیصلہ کرلیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کو کالعدم قرار دیے جانے کے بعد پرویز الٰہی کے وزیراعلیٰ بننے پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کل لاہور کا دورہ کریں گے، عمران خان سے وزیراعلیٰ پرویزالہٰی اور پارٹی رہنماؤں کی ملاقات شیڈول ہے، اس دوران عمران خان پنجاب میں حکومت سازی کے حوالے سے اہم فیصلے کریں گے۔

پی ٹی آئی قیادت کی اسپیکر اور ڈپٹی ا سپیکر پنجاب اسمبلی کیلئے مختلف ناموں پر مشاورت جاری ہے،اسپیکر پنجاب اسمبلی کےلیے سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا نام زیر غور ہے۔اسپیکر پنجاب اسمبلی کیلئے محمود الرشید اور زین قریشی کے نام بھی زیر غور ہیں۔زین قریشی کا نام ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کیلئے بھی زیرغور ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عثمان بزدار کی کابینہ میں شامل رہنماؤں کو دوبارہ شامل کرنے کا امکان ہے۔عثمان بزدار کی کابینہ میں شامل وزرا اپنے اپنے محکموں کو ہی دیکھیں گے۔ وزیر داخلہ کے لیے بھی مختلف ناموں پر غور جاری ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ شہباز گل کو پنجاب کابینہ میں اہم عہدہ دیے جانے کا امکان ہے۔ شہباز گل کو اسپیشل اسسٹنٹ داخلہ ٹو وزیراعلیٰ لگائے جانے پر غور کیا جائے گا۔پنجاب کابینہ میں ق لیگ کے حافظ عمار یاسر اورمحمد رضوان شامل ہوںگے۔مشاورت کے بعد چیئرمین عمران خان سے منظوری لی جائے گی۔علاوہ ازیں آج وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ملاقات ہوگی۔ ملاقات میں سیاسی اور عوامی مسائل پر ڈلیور کرنے کے لیے ٹاسک طے کیے جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close