وزیراعظم نے صدر مملکت کو پنجاب میں گورنر راج کی ایڈوائس دی تو کیا ہو گا؟ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے قانونی طریقہ کار بتا دیا

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے پنجاب میں گورنر راج کے نفاذ کا عزم ایک بار پھر دہرا دیا۔اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے بتایا کہ وفاقی کابینہ میں پنجاب میں گورنر راج کے نفاذ کا معاملہ زیر بحث آیا۔ کابینہ میں یہ کہا گیا کہ اگر وزیر اعظم گورنر راج کی ایڈوائس کرتے ہیں تو صدر مملکت کاکوئی استحقاق نہیں ہے بلکہ اس پر عمل کرنا ہے۔

 

عمل نہیں کریں گے تو 10 دن بعد اس پر عملدرآمد ہوجائے گا۔رانا ثناء اللہ کے مطابق وفاقی کابینہ نے قرار دیا کہ اگر کوئی صوبائی حکومت وزیر داخلہ کے داخلے پر پابندی عائد کرتی ہے تو جواز کافی ہے کہ صوبے میں گورنر راج نافذ کر دیا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں