اسلام آبا د(پی این آئی) مسلم لیگ ن کی قیادت میں اتحادی جماعتوں کی پنجاب سے حکومت کے خاتمے کے بعد لیگی رہنما عطاء اللہ تارڑ کو وفاق میں اہم ذمہ داری سونپ دی گئی۔حمزہ شہباز کی کابینہ میں پنجاب کے وزیر داخلہ کے طور پر خدمات سرانجام دینے والے عطاء تارڑ اب وفاق میں ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے انہیں اپنا معاون خصوصی تعینات کیا ہے۔
عطاء تارڑ کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ کے فیصلے کے نتیجے میں حمزہ شہباز کو وزارت اعلیٰ سے ہٹادیا گیا تھا ، ان کی جگہ مسلم لیگ ق سے تعلق رکھنے والے چوہدری پرویز الہٰی وزیر اعلیٰ پنجاب بنے ہیں جنہوں نے گزشتہ روز رات گئے ایوانِ صدر میں حلف اٹھایا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں