پرویز الٰہی کے وزیراعلیٰ بنتے ہی فرح خان کو بچانے کیلئے طاقتور شخصیت کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، بڑا دعویٰ

لاہور(پی این آئی)مسلم لیگ (ق) کے رہنماء پرویز الٰہی نے وزیراعلیٰ پنجاب بنتے ہی انتظامی عہدوں میں تبدیلیاں کردیں، فرح گوگی کیخلاف تحقیقات کرنے والے محکمہ اینٹی کرپشن کے ڈائریکٹر جنرل کو بھی عہدے سے ہٹادیا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے ڈی جی اینٹی کرپشن رانا عبدالجبار اور سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کو عہدوں سے ہٹاکر آئی بی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

 

ڈی پی او جھنگ سردار غیاث گل کو بھی پنجاب سے فارغ کردیا گیا ہے جبکہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شہزاد شوکت مستعفی ہوگئے ہیں، شہزاد شوکت نے اپنا استعفیٰ گورنر پنجاب کو بھجوا دیا۔واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی دوست فرح گوگی پر کرپشن کے الزامات ہیں تاہم وہ عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے دوران بیرون ملک روانہ ہوگئی تھیں۔فرح گوگی کیخلاف نیب اور پنجاب کے محکمہ اینٹی کرپشن میں تحقیقات جاری ہیں تاہم پرویز الٰہی کی جانب سے ڈی جی اینٹی کرپشن کو عہدے سے ہٹانے پر سوشل میڈیا صارفین نے اس اقدام کو فرح گوگی کو بچانے سے منسوب کردیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں