وزارت اعلیٰ سنبھالتے ہی چوہدری پرویز الٰہی کو بڑا جھٹکا، نا اہل ہونے کا امکان

کراچی(پی این آئی)وزارت اعلیٰ سنبھالتے ہی چوہدری پرویز الٰہی کو بڑا جھٹکا، نا اہل ہونے کا امکان۔۔ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما سینیٹر سلیم مانڈوی والا کا کہنا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین ریفرنس فائل کریں تو چوہدری پرویز الہٰی نااہل ہوسکتے ہیں۔اپنے بیان میں سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اہم نکات پر مشاورت جاری ہے۔

 

بطور پارٹی ہیڈ چوہدری شجاعت الیکشن کمیشن سے رجوع کرسکتے ہیں۔سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ پرویز الہٰی اور پارلیمانی لیڈر سمیت تمام ارکان نے پارٹی ہیڈ سے بغاوت کی۔پی پی رہنما نے کہا کہ حکومتی اتحاد مختلف آپشنز پر غور کر رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close