سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کوبھی پنجاب میں بڑا عہدہ دینے کا فیصلہ

لاہور (پی این آئی ) پاکستان تحریک انصاف نے سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو بھی نئی کابینہ میں شامل کرنے پر غور شروع کردیا۔ اس وقت پی ٹی آئی میں سابق گورنر عمر چیمہ کو بھی نئی کابینہ میں عہدہ دئیے جانے پر مشاورت جاری ہے، ابتدائی طور پر سابق گورنر کو صوبائی وزارت داخلہ میں کام کرنے کی آفر کی گئی تاہم عمر سرفراز چیمہ نے تاحال عہدہ لینے پر رضامندی ظاہر نہیں کی۔

 

 

معلوم ہوا ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی کی جانب سے وزارت اعلیٰ کا حلف اٹھائے جانے کے بعد صوبہ پنجاب کی نئی کابینہ کے لیے مشاورت شروع کردی گئی ، ،پنجاب کابینہ کیلئے بھی پی ٹی آئی قیادت کی مشاورت جاری ہے، سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی کابینہ میں شامل رہنماؤں کو دوبارہ شامل کرنے کا امکان ہے، پرانی کابینہ میں شامل وزرا اپنے اپنے محکموں کو ہی دیکھیں گے۔بتایا گیا ہے کہ وزیر صحت کے لیے یاسمین راشد اور سبطین خان سینئر وزیر کے مضبوط امیدوار ہیں ، اس کے علاوہ پنجاب کابینہ میں مسلم لیگ ق کے حافظ عمار یاسر اور محمد رضوان بھی شامل ہوں گے، صوبائی کابینہ کے حوالے سے مشاورت کا عمل مکمل ہونے کے بعد تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے حتمی منظوری لی جائے گی۔ ادھر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے لاہور کے دورے کا فیصلہ کیا ہے ، سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کو کالعدم قرار دیے جانے کے بعد پرویز الٰہی کے وزیراعلیٰ بننے پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کل لاہور کا دورہ کریں گے.

 

عمران خان سے وزیراعلیٰ پرویزالہٰی اور پارٹی رہنماؤں کی ملاقات شیڈول ہے، اس دوران عمران خان پنجاب میں حکومت سازی کے حوالے سے اہم فیصلے کریں گے۔اس کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری کے خلاف عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کر لیا، پی ٹی آئی کی جانب سے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس عہدے کے لیے واثق قیوم اور ملک تیمور کے ناموں پر غور شروع کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close