چوہدری پرویز الٰہی کے وزیراعلیٰ پنجاب بننے کے بعد چوہدری شجاعت حسین کا ردِعمل آگیا

لاہور (پی این آئی) سابق وزیر اعظم اور سربراہ مسلم لیگ ق چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے پاکستان میں اتنا بڑا بحران آیا کہ ملکی معیشت برے طریقے سے متاثر ہوئی،سیاسی جماعتیں اختلافات نہیں بھولنا چاہتی،نہ بھلائیں۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ اس وقت عام آدمی مہنگائی سے پریشان ہے،مل بیٹھ کر حل نکالیں۔ اختیار رکھنے والے لوگ معیشت کے حل کیلئے سوچ و بچار کریں اور عملی اقدامات پر غور کریں۔

 

 

موجودہ حالات میں ورکنگ ریلیشن شپ ہونا چاہیے۔ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ جو ہو رہا ہے لوگ سمجھ رہے ہیں کہ اسکی سیاسی وجوہات ہیں،سیاسی وجوہات ضروری ہوں گی مگر اس سے عام آدمی کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔ غریب آدمی کو غرض نہیں کہ سیاست کھیل رہے ہیں یا نہیں۔انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا ملک میں اتنا بڑا بحران آیا کہ ملکی معیشت متاثرہے،چوہدری شجاعت حسین نے اس بات پر زور دیا کہ اس وقت عام آدمی مہنگائی سے پریشان ہے،مل بیٹھ کر حل نکالیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی۔ملاقات میں وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین بھی موجود تھے۔ مولانا فضل الرحمان نے چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی۔ سیاسی صورتحال اور دیگر امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی ۔دونوں رہنمائوں نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کی صورتحال اور بحران سے نکلنے کے لائحہ عمل پر غور کیا۔مولانا فضل الرحمان نے چوہدری شجاعت حسین کو پی ڈی ایم کی سٹریٹجی پر اعتماد میں لیا۔ ادھر آصف زرداری کی بھی چوہدری شجاعت حسین سے جلد اہم ملاقات بھی متوقع ہے۔ آصف علی زرداری بیرون ملک کے مختصر دورے کے بعد پاکستان واپس آئے۔ سابق صدر پیر کے روز دبئی سے کراچی واپس پہنچے، جبکہ پی پی کے شریک چئیرمین نے لاہور میں ڈیرے جمانے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

اس سے قبل آصف زرداری کی بیرون ملک روانگی کے حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں۔ تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ دبئی میں ایک اور اہم شخصیت موجود ہیں، آصف زرداری کو نئے انتخابات کیلئے راضی کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close