وہی ہوا جس کا ڈر تھا ، پی ٹی آئی اور ق لیگ کے لیے بڑی رکاوٹ سامنے آگئی

اسلام آباد(پی این آئی)مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما و فاقی وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ پنجاب میں گورنر راج کی سمری پر کام جاری ہے، اگر میرا پنجاب میں داخلہ بند ہوا تو یہ گورنر راج کا آغاز ہو گا،وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی دھمکی ،تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا سپریم کورٹ کے فیصلے سے سیاسی صورت حال مزید خراب ہوئی ہے، کل کے عدالتی فیصلے کے بعد میڈیا اور سوشل میڈیا پر جو گفتگو ہوئی وہ افسوسناک ہے، لیکن کچھ معاملات ایسے ہیں جن سے ایسی گفتگو کو تقویت ملتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خط کے مندرجات دیکھے، یہ لمحہ فکریہ ہے، اگر ایسی فضا معتبر اداروں میں ہے تو ہم تباہی کے دھانے پر ہیں۔ایک سوال کے جواب میں وزیر داخلہ کا کہنا تھا پنجاب میں میرا داخلہ بند ہونے سے متعلق آوازیں آ رہی ہیں لیکن اگر پنجاب میں میرا داخلہ بند ہوا تو گورنر راج کے نفاذ کے لیے کافی جواز موجود ہیں، گورنر راج کی سمری پر کام شروع کر دیا ہے۔ایک اور سوال کے جواب میں وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد ن لیگ کا فیصلہ تھا کہ انتخاب میں جائیں لیکن اتحادیوں کے ساتھ مشاورت کے بعد حکومت کرنے کا مشکل فیصلہ کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں